سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تیسرے روزبھی نیلا گنبد چوک پر شہریوںکے لئے افطاری کا اہتمام

جمعرات 14 جون 2018 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے اٹلس ہنڈ ااور ٹی آر ایس ایف کے تعاون سے نیلا گنبد چوک پر شہر یوں کے لئے تیسرے روز بھی افطاری کا اہتمام کیااور شہریوں میں افطار پیکٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم،اٹلس ہنڈا کے عامر،ٹی آر ایس ایف کے چیئر مین خورشید الزمان خوشحالی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کے لئے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا۔ٹریفک آگاہی کیمپ کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاًً کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے رانگ پارکنگ کے نقصانات بارے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔شہریوں نے ٹریفک آگاہی کیمپ لگانے اور افطاری تقسیم کرنے پرٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں