قومی کرکٹرز کا سبکدوش ہونیوالے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش

کپتان سرفراز احمد نے انہیں کھلاڑیوں کے دستخطوں سے مزین قومی ٹیم کی ٹی شرٹ پیش کی

جمعرات 14 جون 2018 18:16

قومی کرکٹرز کا سبکدوش ہونیوالے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) قومی کرکٹرز نے سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش کیا۔سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو قومی کرکٹرز نے خراج تحسین پیش کیا، کپتان سرفراز احمد نے انہیں کھلاڑیوں کے دستخطوں سے مزین قومی ٹیم کی ٹی شرٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

تمام پلیئرز نے ان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ اسٹیو رکسن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے تاہم انہوں نے نجی وجوہات کی بنا پر مزید کام سے معذرت کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی توسیع میں دلچسپی نہیں لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں