سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی چھپن کمپنیوں میں سے چھ کمپنیوں کیخلاف نیب لاہور نے باقاعدہ تحقیقات شروع

جمعرات 14 جون 2018 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی چھپن کمپنیوں میں سے چھ کمپنیوں کیخلاف نیب لاہور نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ان تحقیقات کے سلسلے میں مذکورہ چھ کمپنیوں میں سے چار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے جہاں وہ گھنٹوں نیب لاہور کی تحقیقات کا حصہ بنے رہے اور انہوں نے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جوابات دئیے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ان تحقیقات کے حوالے سے نیب لاہور کی معاونت کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں