لاہورکاموسم گزشتہ روز خشک اورگرم رہا ، شہر میں سارا دن گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں

جمعرات 14 جون 2018 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہورکاموسم گزشتہ روز خشک اورگرم رہا اور شہر میں سارا دن گرد آلود ہوائیں چلتی رہیںمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم رہے گا شہراورگردونواح میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے گزشتہ روز شہر میں ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں