تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے

جمعرات 14 جون 2018 17:45

تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔ این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی پر 13 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زعیم قادری نے الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 60,61 اور 62 کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، زعیم قادری نے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور ظاہر کیے گیے اثاثے بھی مبہم ہے، زعیم قادری کے زیر استعمال بیشتر لگژری گاڑیاں ہیں جن کو ظاہر نہیں کیا گیا، زعیم قادری نے اپنی بیوی کے زیر استعمال جیولری، گھڑیاں اور موبائل فونز کی تفصیلات کاغذات، نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں، زعیم قادری نے اپنی زوجہ کے اثاثوں کو بھی ظاہر نہیں کیا، زعیم قادری گورمنٹ کی مختلف کمپنیز کے ڈرایکٹر رہے لیکن کاغذات نامزدگی میں اس دوران لی جانے والی تنخواہ کا ذکر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

زعیم قادری نے کاغذات نامزدگی میں جو زرعی زمین ظاہر کی اسکی آمدنی اور ٹیکس گوشوارے لف نہیں کیے۔ زعیم قادری نے بیان حلفی نامکمل بھرا اور سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کی۔ درخواست کندہ نے وارثت میں ملی جائیداد کا زکر تو کیا لیکن اس کے مالکانہ حقوق کے کاغذات ساتھ لف نہیں کیے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ زعیم قادری نے کاغذات نامزدگی میں کمائی کے ذرائع نہیں بتائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کاغذات نامزدگی میں معلومات کو چھپانے ،نامکمل فارم آرٹیکل 62 ،63 کیخلاف ورزی پر کاغزات، مسترد کیے جائیں، زعیم قادری کو 25 جولائی 2018 کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں