پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کامرس کے ڈین مقرر

جمعرات 14 جون 2018 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کو پنجاب یونیورسٹی میں بطور ڈین فیکلٹی آف کامرس مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کے احکامات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان بطور ماہر معاشیات و محقق کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس ‘ آسٹریا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات بین الاقوامی اور ممتاز مقامی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ وہ کئی بار بین الاقوامی ریسرچ کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ان کی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں انہیں بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈزسے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس ،آسٹریا میںبھی ویزیٹنگ فیکلٹی ممبرہیں۔ وہ بہت سی قومی یونیورسٹیز کے انتظامی اور مشاورتی باڈیز کے ممبر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں