عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے‘ ذکر اللہ مجاہد

بحیثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریں‘صدر متحدہ مجلس عمل لاہور

جمعرات 14 جون 2018 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ روزہ صبر اور برداشت کا نام ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے عموعی رویوں میں بھی صبر و برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور معاشرے میں مساوات و برابری کے رویوں کو قائم کریں اور عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کریں۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نے ڈاکٹر شہزاد احمد کی طرف سے این اے 128سے امیدوار چوہدری منظور حسین گجر کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے ۔تمام مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والوں غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت مند مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے عیدکی خوشیاں کو دوبالا کیا جا سکتاہے، مستحق لوگوں کی خدمت ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے اور بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریںتاکہ ان کی خوشیوں دوبالا ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مذہبی اور سماجی روایت ہے کہ ہم مجبور اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور اس کار خیر کو مزید بڑھایا جانا چاہیے ۔انہو ںنے مزید کہا کہ ہمارے پیارے بنی حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ عید جیسے خوشی کے دن کے موقع پر ہمارے غریب بہن بھائی بھی اس خوشی میں برابر کے شریک ہوسکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں