سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ‘بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منائینگے

نواز شریف اہلیہ کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے مشاورت بھی کریں گے ْانشاء اللہ اگلے ہفتے واپسی ہوگی‘امی کی صحت کیلئے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل ہے،مریم نواز

جمعرات 14 جون 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منائیں گے، وہ وہاں پر ڈاکٹروں کے ساتھ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے،مریم نواز نے کہا ہے کہانشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہوگی، انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کی۔

جمعرات کوسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منائیں گے، وہ وہاں پر ڈاکٹروں کے ساتھ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے،مریم نواز نے کہا ہے کہانشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہوگی، انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جاتی امرا سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کارکنان نے سابق وزیراعظم کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔ نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔لندن روانگی کے موقع پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن روانہ ہو رہی ہوں، انشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہے، امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں