پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی

واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے رابطہ کرنے میں مشکلات، دیگر ویب سائٹس پر شکایتوں کے انبار لگا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 11:36

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جون 2018ء) پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی۔واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اب واٹس ایپ سروس بحال کر دی گئی ہے۔واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ واٹس ایپ صارفین نے انٹر نیٹ پر خوب بھڑاس نکالی۔

اور ٹویٹر پر صارفین نے شکایتوں کا انبار لگا دیا۔سروس بند ہونے سے پاکستان میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ، پیغامات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس معطل رہنے کے بعد اب پاکستان میں بحال ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین نے دوسری ویب سائٹس پر اس بارے میں پیغامات پوسٹ کئے ۔

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس  بہت دیر تک معطل رہی ۔ سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ واٹس ایپ کی سروسز طویل وقت سے ڈاؤن ہیں جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ واٹس ایپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بند رہی جس کی وجہ صارفین شدید مشکلات کا شکار رہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے رابظہ کرنے کے لیے واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔

اس لیے اگر واٹس ایپ کی سروس معطل ہو تو انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔کیونکہ انہیں کاروباری معاملات سے لے کر دیگر کئی معاملات میں لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کی وجہ سے واٹس ایپ کا ایکٹیو ہونا بہت ضروری ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی سروس کو اہمیت دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں