پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری سیشن کورٹ میں پیش ،کاغذا ت نامزدگی منظور

عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 22:44

پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری سیشن کورٹ میں پیش ،کاغذا ت نامزدگی منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو این اے 133 کے نامزد امیدوار اعجاز احمد چوہدری سیشن کورٹ میں رائے آفتاب احمد کی عدالت میں اپنے حلقہ انتخاب کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں پیش ہوئے ۔ اعجاز احمد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظورحلقہ کے کارکنوں نے اعجاز احمد چوہدری کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے 25جولائی کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن اور لو ٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دیں گے ‘آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ‘ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے کر پٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا انکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ملک میں چوروں اور ڈاکوئوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جائیگا ۔ (ن) لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوئوں عدالتوں میں پیش کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں