وزارت داخلہ کوزلفی بخاری کے معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے ‘ قمر زمان کائرہ

پاکستان میں امیروں کیلئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں‘عام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 22:37

وزارت داخلہ کوزلفی بخاری کے معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے ‘ قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزارت داخلہ کوزلفی بخاری کے معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے ‘پاکستان میں امیروں کیلئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں‘عام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ زلفی بخاری کے معاملہ پر وزارت داخلہ کو وضاحت کرنی چاہئے پاکستان میں امیروں کے لئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی ہیںعام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیںیہ بات درست ہے کہ زلفی بخاری قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے لیکن بحث اس بات پر ہورہی ہے کہ عمران خان قانون پر عمل درآمد کی بہت بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے خود نہیں گیا بلکہ میں نے اپنے وکیل کو بھائی کے ساتھ بھیجا تھا مریم نواز کبھی بھی پارٹی کی عہدے دارنہیں رہیں لیکن ان کے کاغدات نامزدگی جمع کراتے وقت کتوں سے چیکنگ کرائی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کوبھی سیکورٹی خدشات ہیں لیکنپیپلز پارٹی رہنمائوں کو کبھی ایسی سکیورٹی نہیں دی گئی بلکہ ہم کو صرف سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا جاتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں