پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اورنظریاتی پیمانے پرپورا نہیں اترتے
پرویزرشید جیسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں،پرویز رشید کے کرتوت سامنے آجائیں توسرشرم سے جھک جائیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا پرویز رشید کے بیان پرردعمل
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 20:15
(جاری ہے)
انہی لوگوں نے پارٹی پرسیکولر نظریہ مسلط کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید اخلاقی ، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پرپورا نہیں اترتے۔ واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء پرویز رشید نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے پارٹی اور پارٹی قائد نوازشریف کیخلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔
جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تواس کوٹکٹ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کہ چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑرہے ہیں؟ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ چوہدری نثار ہمارے خلاف الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں یہ ان کی صوابدید ہے۔ واضح رہے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں کوپارٹی آئین کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔پارٹی میں صدر کاعہدہ ہویا کوئی اور عہدہ ہو کوئی بھی عہدہ تاحیات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اور دوستوں نے بھی پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی۔ آج وہ دوست بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں مجھے موجودہ حالات تک پہنچانے کی وجہ ایک ہے۔ مریم نوازصرف نوازشریف کی بیٹی ہیں۔ پارٹی کے اندرموروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے بھی کہی ہے آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کررہا ہوں۔ آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے پوری زندگی شیرکے نشان کیلئے درخواست نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف ،میں اوراسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق