نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار

بدھ 13 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا اورانتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں