ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کے باعث عید الفطر کی تعطیلات کے بعد چھٹی پر پابندی عائد کردی

بدھ 13 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کے باعث عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کے بعد تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے چھٹی پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ہا?س اسلام آباد اور دیگر ذیلی دفاتر میں تعینات تمام افسران اور ماتحت عملے پر عید کی چھٹیوں کے بعد 19جون تا30 جون تک اضافی چھٹیاں لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس لئے ایف بی آر کے کسی بھی ملازم کو اس عرصے میں چھٹی نہیں دی جائے گی۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افسران یا اہلکاروں نے پہلے ہی چھٹی حاصل کر رکھی ہے وہ بھی منسوخ تصور کی جائیں اور ملازمین 19 جون کے بعد دفتر میں حاضری کویقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں