صدقہ فطر فی کس100روپے ادا کیا جائے‘مفتی راغب نعیمی

صدقہ فطر کے وہی لوگ مستحق ہیں جوزکوٰة کے حقدار ہیں‘ممبراسلامی نظریاتی کونسل

بدھ 13 جون 2018 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ صدقہ فطر فی کس100روپے ادا کیا جائے۔صدقہ فطر کے وہی لوگ مستحق ہیں جوزکوٰة کے حقدار ہیں۔

(جاری ہے)

فطرانہ عیدکی نماز سے قبل ادا کیاجائے اگرادا نہ کیاتواس سے ذمہ سے ساقط نہیں ہوگابلکہ اس پر عیدکے بعدادا کرنالازم ہوگا۔صدقہ فطر کامقصد روزے کی کمی کوپورا کرنا اورغریب ومستحق لوگوں کی مد د کرناہے۔صدقہ فطرہرصاحب نصاب پر واجب ہے نابالغ اولاد اورزیر کفالت افراد کی صدقہ فطر گھرکے سربراہ پر لازم ہے۔صدقہ فطر رمضان میں ادا کردینا چاہیے تاکہ غریب وغربا بھی عید کے لئے خرید داری کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں