عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے در یغ نہیں کرینگے‘ڈاکٹر راغب نعیمی

ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ اورعلما ء اہل سنت کی قربانیاں قابل قدرہیں‘تقریب سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے در یغ نہیں کریں گے۔ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ اورعلما ء اہل سنت کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔حق پر بات پر ڈٹ جاناشہید پاکستان ؒ کی ذات کاخاصا تھا،ان کی زندگی خوف الہیٰ اورعشق رسول ؐ سے عبارت تھی۔

پرویزمشرف کے اسلامی دشمن پالیسیوں کیخلاف آپ ؒ نے مردانہ وار کردارادا کیا۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے سچے اورکھرے موقف کے باعث سابق صدر مشرف کو قانون ناموس رسالت بارے اپنے فیصلے واپس لینے پڑے۔عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی خدمات جلیلہ تاریخ کاروشن باب ہیں۔

(جاری ہے)

وہ طاقت کی بجائے دلیل سے بات کرنے پریقین رکھتے تھے۔

دین مبین کی ساری تعلیمات اعتدال پرمبنی ہیں،اسلام میں ’’غلو‘‘کرنے والے دین حنیف کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کے 9ویں یوم شہادت کے سلسلے میں جاری3روزہ تقریبات کی اختتام نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ پیررضائے مصطفی نقشبندی ،مفتی محمدہاشم رضوی ،مفتی عارف حسین،مفتی مسعودالرحمان ودیگرعلماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا جبکہ مفتی عبدالستار سعیدی، مولانامحمدجاوید ہاشمی،مولانامسعودالرحمان سیالوی،پروفیسر محمدعابد علی،پیر فاروق احمد،قاری محمدصفد ر نعیمی،مولانا محمدافضل حیدری،مولانا محمد اقبال نعیمی،حاجی محمدعمران حسین،مولانا محمدسلیم نعیمی،قاری محمدامین بھٹی،مولانا محمدآصف علی،مولانا محمدمبشر علی اورجامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلبہ سمیت عامة الناس کثیر تعداد نے شرکت۔

تقریبات کے اختتام پرپیررضائے مصطفی نقشبندی نے ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں