او پی سی اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے‘عثمان انور

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مربوط و جامع پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے‘ اجلاس سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اہم اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک مربوط اور جامع پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اوور سیزپاکستانیوں کی زیر التواء شکایات کے متعلق تفصیلی غورو خو ض کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل او پی سی نے متعلقہ ڈیلنگ افسران کو ان کے جلد حل کے ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کی مانٹیرنگ، درجہ بندی اور جلد حل کے حوالے سے ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹر لیگل او پی سی کی سربراہی میں دو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس کے دوران او پی سی پورٹل کو مزید آسان بنانے کے حوالے سے مجوزہ تبدیلیوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر ز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر افسران اجلاس میںشریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں