عید پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ ‘

اس موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کیلئے چیلنج ہے‘ کمشنر لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام اگست کے آخر ، الیکٹریکل و مکینکل ورکس نومبر کے آخر تک تک مکمل کرنے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے ‘عبداللہ خان سنبل

بدھ 13 جون 2018 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل نے کہا ہے کہ نگران حکو مت اورنج لائن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی خواہشمند ہے،زیر زمین جی پی او سٹیشن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے‘رواں ماہ کے آخر تک یہاں پٹری بچھانے کے لئے راستہ مہیا کر دیا جائے گا،انارکلی سٹیشن پر الیکٹریکل و مکینکل ورکس اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا-منصوبے کا باقی کام طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق جلد از جلد ختم کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں-عید الفطر کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے لئے ایک چیلینج ہی-دونوں محکمے اس مقصد کے لئے اپنی تیاریوں کو بلا تاخیر حتمی شکل دیں-عید کے موقع پرعملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں-پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر حساس مقامات سے جلد از جلد نکاسی آب کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں -مین ہول کورز کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائی-میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام اگست کے آخر تک مکمل کرنے جبکہ الیکٹریکل و مکینکل ورکس نومبر کے آخر تک ختم کرنے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے - لاہور میں اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اس کا باقاعدہ آپریشن جلد از جلد شروع کئے جانے کے بارے میں شہریوں کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے - وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس کے دوران منصبوے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طورپرمنصوبے کا89.11فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 94 .19صد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا85.55فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا89.63فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا93.03فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ منصوبے کا75فیصد سے زیادہ الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جی پی او چوک میں بیرل نمبردو کی کھدائی مکمل ہو نے کے بعد اورنج لائن کاایک سے دوسرے سرے تک 27.1کلومیٹرطویل راستہ بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ 13.77کلومیٹر طویل پیکیج ون کی11.42کلومیٹر حصے پر پٹری بچھا لی گئی ہے جبکہ 13.42کلومیٹرطویل پیکیج ٹو میں10.48کلومیٹر طویل حصے پر پٹری بچھائی گئی ہے ۔

پیکیج ون کے سٹیشنوں پر لگائے جانے والے 77میں سی73 جبکہ پیکیج ٹو کی80میں سے 68 برقی زینے نصب کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح پیکیج ون کے سٹیشنوں پر نصب کی جانے والی 48میںسی46لفٹیںاور پیکیج ٹوکی 52میں سی47لفٹیں بھی لگائی جا چکی ہیں۔پیکج تھری اور فور پر نصب کی جانے والی تمام سات لفٹیں بھی لگا دی گئی ہیں-پیکیج ون پر ہارٹی کلچر ورکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ‘ پیکیج ٹو پر اس مقصد کے لئے کام تیز کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے -اجلاس میں جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘چیف انجینئر ٹیپا ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں