مہنگائی کے باعث عید الفطر کیلئے خریداری میں نمایاں کمی ،

تاجر پریشانی میں مبتلا

بدھ 13 جون 2018 15:38

مہنگائی کے باعث عید الفطر کیلئے خریداری میں نمایاں کمی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) رواں سال مہنگائی کے باعث عید الفطر کیلئے خریداری میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جس نے تاجروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ مختلف مارکیٹوں میں عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں نے بتایا کہ ہماری قوت خرید میں تو اضافہ نہیں ہوا مگر گزشتہ سال کے مقابلے میں کپڑے ،جوتے اور کاسمیٹک کا سامان 15سے 20فیصد مہنگا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ایک پتلون کی قیمت 1000روپے تھی جو اب 1200روپے کی ہو گئی ہے ، ایک شرٹ جس کی قیمت 750روپے تھی وہ اب 800روپے کی ہو گئی ہے ، بچے کا سوٹ 750روپے کا تھا اس کی قیمت اب 1000روپے ہو گئی ہے ۔ گزشتہ سال جوتے کے جوڑے کی قیمت 800روپے تھی جو اب 1450روپے ہو گئی ہے ۔ خواتین کے ملبوسات جن کی قیمت گزشتہ سال 1600سے 1700روپے تھی اس سال 2200سے 2300روپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب مہنگائی کے باعث خریداری میں کمی واقع ہونے پر بڑے سٹورز اور برانڈز نے سیزن میں ہی بڑوں ، بچوں اور خواتین کے ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات پر فلیٹ 50فیصد تک سیل لگا دی ہے۔ انار کلی ،کریم بلاک ،مال روڈکے تاجروں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں ،مارکیٹوں میں ابھی تک گزشتہ سالوں کی طرح رش نہیں پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں