کاروباری برادری ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے‘لاہور چیمبر آف کامرس

بدھ 13 جون 2018 13:18

کاروباری برادری ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے‘لاہور چیمبر آف کامرس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات وغیرہ کو پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے قانونی حیثیت دے تاکہ اس سکیم کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ جو تاجر کسی وجہ سے اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کرسکے ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ صرف پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے انہیں قانونی حیثیت دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 ء کے تحت شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دیا گیا ہے، بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، غیرملکی زرمبادلہ واپسی پر دو فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، ملکی و غیر ملکی زرمبادلہ کے حامل افراد حکومت سے پانچ سالہ مدت کے لیے بانڈز خرید سکیں گے جس پر حکومت سالانہ تین فیصد منافع بھی دے گی، بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کو تین فیصد جرمانہ ادا کرکے قانونی کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے سے مکمل تحفظ ہوگا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ظاہر نہ کیے گئے اثاثہ جات کو قانونی شکل دینے کا یہ بہترین موقع ہے لہذا کاروباری برادری تیس جون تک اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں