رواں سال مون سون کے دوران ملک میں 10 کروڑ پودے لگائے جائینگے

بدھ 13 جون 2018 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) وزیراعظم کا سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم کاپانچ سالہ سرسبز پاکستان پروگرام ملک اور اس کے عوام کو سیلاب سمیت موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کاحصہ ہے۔جنگلات ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نکالنے کاموثر ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں