پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پانامہ لیگیوں کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے‘ جمشید چیمہ

بدھ 13 جون 2018 13:18

پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پانامہ لیگیوں کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے‘ جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ، این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پانامہ لیگیوں کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے ،رارہ فرار اختیا رکرنے والوںکو این اے 127میں بھی عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی ،اب واضح فیصلے کا وقت آ گیاہے کہ ملک کی باگ ڈور مٹھی بھر اشرافیہ کے ہاتھ میں رہنی ہے یا عوام کا حق حکمرانی ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی دفتر میں حلقے کے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یونین کونسلز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اورجنرل کونسلرز کی جانب سے پی ٹی آئی کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں رمضان المبارک میں 12سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کارکردگی ہے ، پانچ سالہ دور میں بیرونی قرضوں کے حجم میں کئی سو گنا اضافہ ، بند ہوتی صنعتیں ، مہنگائی کا طوفان کارکردگی ہے ۔

عوام سوال کرتے ہیں کہ اگر پانچ سالوں میں 11ہزار میگا بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے تو وہ کہاں گئی ہی ۔کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میںاترنے کے دعویدار عوام کے احتساب کا سامنا نہیں کر سکیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری ترجیح پسے ہوئے طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے قابل عمل منصوبوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل اب عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے اور پاکستان اب کسی غلط فیصلے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں