سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں ‘ خواجہ سعد رفیق

بدھ 13 جون 2018 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سابق وفاقی و مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں ،نواز شریف نا اہل ہیں باقی سب اہل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا خالق ، جدید پاکستان کا معمار نواز شریف نا اہل ہے باقی سب اہل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نا اہلی کی حمایت نہیں کرتے ۔ شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں