نسیم وکی کے اسٹیج ڈرامے ’’عاشق رنگ باز ‘‘ کی کاسٹ فائنل

کنگ آف کامیڈین امان اللہ طویل عرصے کے بعد اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے

بدھ 13 جون 2018 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) معروف کامیڈین اداکارہ نسیم وکی کے اسٹیج ڈرامے ’’عاشق رنگ باز ‘‘ کی کاسٹ فائنل کر لی گئی ،کنگ آف کامیڈین امان اللہ طویل عرصے کے بعد اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی عید الفطر پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے جس کی کاسٹ میں مہک نور ،نگار چوہدری ،حسنہ بھٹی ،فروزہ ،امان اللہ ،سخاوت ناز ،ناصر چینوٹی ،قیصر پیا ،ہنی البیلا اور نسیم وکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

ڈرامے کی سنسر ریہرسل آج (جمعرات) پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے نسیم وکی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسٹیج ڈرامے فیملیوں کے لئے ہوتے ہیں جس میں کامیڈی کے ساتھ اصلاح کا پہلو بھی اجاگر کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اسٹیج ڈرامے کو لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے کچھ سبق بھی حاصل کر کے جائیں اور خدا کے فضل سے میں ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں