اداکارہ نور کی بددعا لگ گئی،

ثناء اور انکے شوہر کے درمیان اختلافات شروع

بدھ 13 جون 2018 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اداکارہ نور کی بددعا لگ گئی،فلمسٹار ثناء اور انکے شوہر کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند روز قبل اداکارہ نور اور ثناء کے درمیان کسی بات پر سخت لفظی لڑائی ہوئی تھی جس پر نور نے ثناء سے کہا کہ تم حد سے زیادہ زیادتی کر رہی ہو اور اسکی سزا تمہیں ملے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے ک اب اداکارہ ثناء اور انکے شوہر فخر امام کے درمیان کسی بات پر اختلافات ہو گئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے سے بول چال بند کر دی ہے ۔تاہم ثناء نے اس بات کی تردید کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں