اداکارہ صباء قمر نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی‘ذرائع

بدھ 13 جون 2018 12:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) فلموں اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ صباء قمر 2018ء کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی صباء قمر کی شادی کرنے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر اب انہوں نے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے اور اب وہ رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی ۔ذرائع کے مطابق ان کے ہونے والے شوہر کو صباء قمر کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں