نوازشریف کی فرمائش پوری کرنےوالااقلیتی کارکن انتخابی امیدوارنہ بن سکا

نواز شریف کی فرمائش پر گانا سنانے والے طارق جاوید ٹکٹ سے محروم رہ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 12:21

نوازشریف کی فرمائش پوری کرنےوالااقلیتی کارکن انتخابی امیدوارنہ بن سکا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جون 2018ء) سابق وزیر اعظم و قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف کی فرمائش پوری کرنےوالااقلیتی کارکن انتخابی امیدوارنہ بن سکا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے نون لیگ کے اقلیتی امیدوار فائنل کرلئے گئے ہیں ۔تاہم مسلم لیگ نوکے پارلیمانی بورڈ میں میاں نواز شریف کی فرمائش پوری کرنے والےامیدوارکواقلیتی نشست کے لیے ٹکٹ نہ مل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی فرمائش پر گانا سنانے والے طارق جاوید ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔ طارق جاوید ک اکہنا تھا کہ انٹرویو میں گانا سنانے کے بعد بہت امید تھی کہ ٹکٹ مل جائے گا۔ طاروق جاوید نے کہاکہ یہ بتایا گیا تھا کہ لسٹ میں میرا نام دوسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن کی لسٹ میں چار ہندو اور تین عیسائی امیدوار شامل ہیں لیکن طارق جاوید کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز جاری ہے۔تاہم پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کے احوال کی بات کریں تو نواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا ہے۔ جو گانا سنائے گا ،اسی کو ٹکٹ مل گا ،پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز میں نواز شریف انتخابی امیدواروں سے لطیفوں اور گانوں کی فرمائشیں کرتے رہے۔

۔نواز شریف کی فرمائش پر مسلم لیگ ن کے اقلیتی ممبر طارق جاوید نے گانا سنایا ،،نواز شریف نے طارق جاوید '' اے دنیا کے رکھوالے'' کی فرمائش کی ،طارق جاوید نے گانا سنا تو سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دل خوش کر دیا ہے۔اس کے علاوہ خبر یہ ہے کہ 2013 میں لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں