لوٹوں کی شمولیت سے سونامی بدنامی بن چکا ہی ، شاہ محمد اویس نورانی

25 جولائی کو مفاداتی اور نظریاتی سیاست کا مقابلہ ہو گا۔ عمران خان پچھلے پانچ سال کے دوران صرف 20 دن قومی اسمبلی آئے۔ قوم پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے شخص کی پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی، ترجمان متحدہ مجلس عمل

منگل 12 جون 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ لوٹوں کی شمولیت سے سونامی بدنامی بن چکا ہے۔ 25 جولائی کو مفاداتی اور نظریاتی سیاست کا مقابلہ ہو گا۔ عمران خان پچھلے پانچ سال کے دوران صرف 20 دن قومی اسمبلی آئے۔ قوم پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے شخص کی پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی۔

دھرنا پارٹی لوٹوں کی مدد سے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سارے ضمیر فروش پی ٹی آئی میں جمع ہو گئے ہیں۔ خفیہ ہاتھ کنگ پارٹی کو جتوانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کو سلیکشن بنایا گیا تو نئے انتخابات ملک کے عدم استحکام کا سبب بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا ہے کہ یوٹرن خان پیرا شوٹرز کے نرغے میں آ چکا ہے۔

سیاست کو اسٹیبلنٹ کی گرفت سے آذاد کرائے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ تحریک انصاف سیاسی مہاجرین کی جماعت ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے جن 172 افراد کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں ان میں سے صرف 25 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ ہنگ پارلیمنٹ کے ذریعے لولی لنگڑی حکومت لانے کی سازش ہو رہی ہے۔ 25 جولائی کو اسلام پرستوں کی فتح ہو گی۔ قوم اپنے ووٹوں سے انقلاب نظام مصطفے کی بنیاد رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں