پٹرول قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے، مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب

منگل 12 جون 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے مطالبہ کیاہے کہ پٹرول کی قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور اس سے عام آدمی کا معیار زندگی بھی متا ثر ہو گا اور اس کی عید کے تہوار جیسی خوشیاں بھی ماند پڑ جائیں گی اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے ہم اس اضافے کو مسترد کرتے ہین ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ رمضان کے بابر کت مہینے میں عوام کو ریلیف دیا جاتا لیکن ایسا کرنے کی بجائے الٹا عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی کی جو نئی لہر آئے گی وہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ عین عید الفطرکے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پیپلز پارٹی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پرانے والی قیمتیں ہی بحال کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں