ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 11 جولائی کو طلب کر لیا

منگل 12 جون 2018 20:35

ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 11 جولائی کو طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) عمران خان کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت پر عمران خان کے وکلاء نے بحث کے لیے مزید وقت مانگا تھا عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 11 جولائی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج انجم امتیاز ملک نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کے وکلاء کو متنبہ کیا کہ اگلی سماعت پر آپ کو ہر صورت دلائل دینے ہونگے جبکہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔

شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا تھا، عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف دھرنا ختم کرنے کے لیے پیسے دینے کا الزام لگایاتھا ،عمران خان نے بے بنیاد الزام عائد کیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے ایک شخص کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کے متعلق مجھے کڑووں روپے کی آفر کرائی تھی جبکہ عمران خان کے خلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں