عید الفطر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا عوام کو تحفہ ہے : ذکر اللہ مجاہد

بڑھتی مہنگائی ،ڈالر کی بلند ترین سطح اور روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کے ترقی کے دعووںکاقلعی کھل گئی ہے ،امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 12 جون 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی ،ڈالر کی بلند ترین سطح اور روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کے ترقی کے دعووںکی قلعی کھل گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا عوام کو تحفہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں تنظیمی اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، انجینئر خالد عثمان ، امراء علاقہ جات خالد احمد بٹ ، عبدالرشید مرزا ، حاجی ریاض الحسن ، محمد شفیق ملک ، ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم اے لاہور چوہدری محمود الاحد ، شریف الحق ، میاں محمد رفیع ، اطہر محمود و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹر ول 4.25 روپے ، ڈیزل30 . 6 روپے، اور مٹی کا تیل ساڑھی4.30 روپے فی لیٹر کی مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا ۔ نگران حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے دیا ہے جس سے روزمرہ کی اشیاء خوردونوش سے لیکر ٹراسپورٹ کے کرایوں تک میں اضافہ ہو گاجس سے متوسط اور سفید پوش لوگوں کی پریشانیوں میں مزید ہو گا ۔

ذکر اللہ مجاہد نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لیا جائے اب نگراں حکومت کو گذشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے ۔ عید سے چند روز قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی گذشتہ کئی سالوں میں سب سے زیادہ اضافے کومسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے اورعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جو کہ نگران حکومت نے پہلے روز اعلان کیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں