علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قتل اور مذہبی منافرت کے اقدامات میں ملوث 4 ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا

منگل 12 جون 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قتل اور مذہبی منافرت کے اقدامات میں ملوث 4 ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق دبئی سے ڈی ایس پی بادامی شمس الحق درانی اور محمد یامین اے ایس آئی لیگل برانچ انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ کی ٹیم نے سعد امتیاز راجہ، سید امجد علی نقوی، کاشف اللہ اور محمد نوید کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا گیا، ان چاروں میں سے تین افراد پر قتل اور ایک پر مذہبی تفرقے کے حوالے مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے حکام نے ان چاروں افراد کو پولیس کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں