لوڈشیڈنگ میں اضافہ ’’شریف ‘‘پانچ سال کے بعد بھی جھوٹے نکلے : عوامی تحریک
نواز شریف یا اسحاق ڈار نہیں، ن لیگ کی ساری کابینہ قابل گردن زدنی ہے : فیاض وڑائچ نگران وفاقی وزراء کا لب و لہجہ مہذب تھا ورنہ طلال، دانیال کی گالیوں سے قوم عاجز آچکی تھی : نور اللہ صدیقی
منگل 12 جون 2018 20:32
(جاری ہے)
فیاض وڑائچ نے کہا کہ پوری زندگی میں روپے کی بے قدری نہیں دیکھی جو گزشتہ 5سالہ دور حکومت کی مجرمانہ گورننس کے نتیجے میں آج قوم کے سامنے ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر 122 روپے کا ہو چکا، کھربوں روپیہ قرضہ کی مد میں بڑھ گیا، یہ سب نواز شریف، اسحاق ڈار اور ایک خاندان کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف نوازشریف، شہباز شریف یااسحاق ڈار مجرم نہیں بلکہ ن لیگ کی پوری قابل گردن زدنی ہے کہ جن کی آنکھوں کے سامنے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی جاتی رہیں اوروہ اپنے چھوٹے چھوٹے فائدوں کیلئے منہ بند کر کے بیٹھے رہے، فیاض وڑائچ نے کہا کہ چودھری نثار بھی صرف دھمکیوں پر اکتفا نہ کریں وہ پوری طرح منہ کھولیں اور نواز شریف کا کچا چٹھا قوم کے سامنے رکھیں کیونکہ نواز شریف فوج کے خلاف بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر آزادی اور خودمختاری کو دائو پر لگارہا ہے، یہ کرپٹ شخص کسی رو رعایت کا مستحق نہیں ہے۔
چودھری نثار نے آزاد امیدوار بننے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پھر وہ پورا سچ بول کر ریاست پاکستان کیساتھ اپنی غیر متزلزل وفا کاثبوت دیں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ نگران وفاقی وزراء نے انتہائی مہذب لب و لہجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کی، بڑے طویل عرصے کے بعد حکومتی ایوانوں کے اندر سے مہذب اور شائستہ گفتگو سننے کو ملی ورنہ اس سے قبل طلال، دانیال، نہال ٹائپ کے لوگوں کی گالی گلوچ سن سن کر قوم عاجز آچکی تھی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناجائز ہے، اس سے عوامی مشکلات بڑھیں گی، لہذا اس قسم کے فیصلے منتخب حکومت پر چھوڑے جائیں، چاپلوس بیوروکریسی نگرانوں سے غلط فیصلے کروا کر اس کا فائدہ شریفوں کو پہنچائے گی۔ نگران حکومت بیوروکریسی کے فراہم کردہ اعداد و شمار پر آنکھیں بندکر کے یقین نہ کرے ورنہ یہ بیوروکریسی انہیں بند گلی میں کھڑا کر دے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت