27رمضان المبارک 14اگست1947ء کوپاکستان معرض وجود میں آیاتھا، سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ

منگل 12 جون 2018 20:30

27رمضان المبارک 14اگست1947ء کوپاکستان معرض وجود میں آیاتھا، سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوںسید محمدکفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ 27رمضان المبارک 14اگست1947ء کوپاکستان معرض وجود میںآیاتھا۔27رمضان المبارک کویوم پاکستان کے موقع پر قومی وسرکاری سطح پراس کا اہتمام ہوناضروری ہے تاکہ نسل نواورپوری دنیامیںپاکستان کا نظریاتی اور اسلامی تشخص اجاگر ہو۔

سیدمحمدکفیل بخاری نے ملتان اورعبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں27رمضان المبارک کو ختم قرآن کریم کے موقع پر ’’قرآن ،رمضان اورپاکستان‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کوسرمایہ پرستوں،جاگیرداروں،وڈیروںاوراسٹیبلشمنٹ سمیت رولنگ کلاس نے جی بھر کرلوٹا اوربیرون ممالک سے آنے والی امداد اورملک کے اندر سے جنریٹ ہونے والے فنڈزکوشیرمادر سمجھ کرپی گئے ۔

(جاری ہے)

سیدمحمدکفیل بخاری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن اور تعلیمات نبویؐ اپنانے سے ہی ہماری نجات ہوسکتی ہے اوردنیاوآخرت میںکامیابیاںمل سکتی ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن ،رمضان المبارک میںنازل ہوااورپاکستان عطیہ خداوندی کے طورپر رمضان میں ملا۔لیکن ہم نے قرآن کا نظام نافذ نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیااور اس میںسب سے زیادہ قصور حکمرانوںکاہے۔

انہوںنے کہاکہ رولنگ کلاس نے ملک میںدوہرے معیار قائم کیے ،امیرکے لئے اورقانون،غریب کے لئے اورقانون بنااورقانون کے نفاذمیںلوئرکلاسزکونفرتوںکانشانہ بنایاگیا۔انہوںنے کہاکہ اسلام کاعادلانہ نظام نافذکئے بغیر نہ پاکستان میںامن قائم ہوسکتاہے اورنہ دنیاچین لے سکتی ہے ۔اجتماعات کی قراردادوںمیںمطالبہ کیاکہ قراردادمقاصداور73ء کے آئین کی روشنی میںملک میںاسلامی نظام نافذکیاجائی اور سودی نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے ،مرتدکی شرعی سزانافذکی جائے ،لاہوری وقادیانی مرزائیوںکوقانون کے دائرے میںلایاجائے اورقادیانیوںکی مکمل تعدادسے قوم کوآگاہ کیاجائے ۔

اجتماعات میںیہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کوبروئے کار لایاجائے ۔علاوہ ازیںمبلغین احراروختم نبوت کے ملک بھرمیں’’پیغام ختم نبوت‘‘کاسلسلہ زوروشورسے جاری رکھاہواہے یہ سلسلہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا اورعید کے اجتماعات میں بھی قادیانی ریشہ دوانیوںپرروشنی ڈالی جائے گی ۔دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے آئین کے تحت سود کے خاتمے کے ضمن میںآئین پرعمل درآمدنہ ہونے کی صورت حال کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے سخت ریمارکس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سودی قوانین اسلام اور آئین پاکستان سے متصادم ہے ان کو ختم کرنے کے لئے لیت ولعل سے کام لیناانتہائی قابل مذمت بلکہ شرمناک ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں