پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، مہرین انور راجہ

منگل 12 جون 2018 20:22

پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ، ماہ رمضان میں عوام ریلیف دینے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردی گیا ، انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی روز لہر عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنتی ہے ، کسی سطح پر مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ، عید الفطرکے قریب پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا ہے ،عید الفطر کے قریب عوام کو خوشی دینے کے بجائے ان کی پریشانی میں اضافہ کردیاگیا، عوام سے عید کی خوشیاں چھینی جارہی ہیں ، ملک بھر میں عوام دوست اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں