پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی

لوہاری گیٹ میں واقع جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر سینکڑوں جعلی بوتلیں قبضے میں لے لی

منگل 12 جون 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے لوہاری گیٹ میں واقع جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر سینکڑوں جعلی بوتلیں قبضے میں لے لی ہیں قبضے میں لی جانے والی بوتلوں کی تعداد چالیس ہزار سے زائد بتائی گئی ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی بوتلوں پر استعمال ہونے والے ڈھکن اور سیلنگ بھی برآمد کر لی ہے فیکٹری میں تمام برانڈز کی تیاری کی جاتی تھی جبکہ فیکٹری مالکان جعلی بوتلیں بڑے بڑے ہوٹلوں و شادی گھروں سمیت سٹوروں پر فراہم کرتے تھے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق رواں برس جعلی مشروبات تیار کرنے والی سو سے زائد فیکٹریاں اکھاڑی جاچکی ہے فیکٹری و ان کے مالکان کیخلاف مقدمات درج ہیں فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے لاہور میں تمام برانڈ کی پیکنگ تیار کی جاتی ہے جو ان جعلی فیکٹریوں کو دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں