پنجاب بار کونسل نے مختلف عدالتوں میں پیش ہونے والے اٹھارہ جعلی وکلا کی نشاندہی کے بعد پنجاب بھر کے 34 ہزار وکلاء کے لائسنس کی تصدیق کرنے کا عمل شروع

منگل 12 جون 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پنجاب بار کونسل نے مختلف عدالتوں میں پیش ہونے والے اٹھارہ جعلی وکلا کی نشاندہی کے بعد پنجاب بھر کے 34 ہزار وکلاء کے لائسنس کی تصدیق کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کو مختلف ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ پنجاب میں کالا کوٹ پہننے والے جعلی وکلاء کی کثیر تعداد عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے جبکہ مختلف عدالتوں میں وکلاء نے اٹھارہ جعلی وکلاء کو پکڑ لیا ہے لہٰذا مزید جعلی وکلاء کا کھوج لگانے کیلئے تمام وکلاء کے لائسنس کی جانچ پڑتال کی جائے اور تصدیق کی جائے کہ کن وکلاء کے جعلی لائسنس ہیں اور کن کے اصلی ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے وکلاء کے لائسنس کی تصدیق کا کام شرو ع کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں