علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری

منگل 12 جون 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز بھی ان وجوہات کی بناء پر مجموعی طور پر بائیس پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے سولہ پروازوں کو منسوخ کر دیاگیا جبکہ چھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں