لیسکو نے بجلی کے صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی

نوٹیفکیشن لیسکو کے تمام متعلقہ سب ڈویژن کے دفاتر میں آویزاں کر دیا گیا

منگل 12 جون 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) لیسکو نے بجلی کے صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن لیسکو کے تمام متعلقہ سب ڈویژن کے دفاتر میں آویزاں کر دیا گیا ہے بلوں کی اقساط پر پابندی کی وجہ بجلی کے نادہندگا ن سے سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس وقت نجی صارفین کے بلوں کی ریکوری کا تناسب تقریبا نوے فیصد ہے جبکہ سرکاری صارفین سے بلوں کی ریکوری کا تناسب تقریبا ستر فیصد بتایاگیا ہے لہٰذا اس فرق کو ختم کرنے کیلئے لیسکو نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ہے اور تمام ایس ڈی او ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی صارف کے بلوں کی قسط نہ کر کے دیں اور خصوصی طور پر ان صارفین کے بلوں کی اقساط ہرگز نہ کی جائیں جو لیسکو کے دو ماہ کے نادہند ہ ہیںہدایات میں بہ بھی کہاگیا ہے کہ لیسکو کا کوئی بھی نادہندہ خواہ اس کا تعلق سرکاری ادارے سے یا پرائیویٹ صارف سے عدم ادائیگی پر نادہندگان کے بجلی کے کنکشن فوری طور پر منقطع کر دئیے جائیں اور جس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن کو دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں