اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی منظور ی کے باوجود محکمہ خزانہ پنجاب صوبے کے گیارہ ہزار سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نان سیلری بجٹ کا اجراء نہ کر سکا

منگل 12 جون 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی منظور ی کے باوجود محکمہ خزانہ پنجاب صوبے کے گیارہ ہزار سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نان سیلری بجٹ کا اجراء نہ کر سکا اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے دو مرتبہ صوبے کے گیارہ ہزار سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نان سیلری بجٹ فراہم کرنے کیلئے دو مرتبہ نوٹیفکیشن جاری کئے جو محض ایک کاغذی دستاویز تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ محکمہ خزانہ نے اس مد میں ایک روپیہ بھی جاری نہ کیا حالانکہ اکائونٹنٹ جنرل پنجاب بجٹ کی ادائیگی کی باقاعدہ منظوری دے چکا تھا محکمہ خزانہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نان سیلری بجٹ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے والے کام ادھورے رہ گئے جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی صوبائی اتھارٹی جس کے نام پر بجٹ جاری کیا جانا تھا کی بے بسی کے باعث سکولوں کے سربراہان مایوس ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں