اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اسی فیصد سول ورک مکمل ہونے کے باوجود منصوبے کا آپریشنل سسٹم تاخیر کا شکار

منگل 12 جون 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اسی فیصد سول ورک مکمل ہونے کے باوجود منصوبے کا آپریشنل سسٹم تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سیٹرنگ کمیٹی میں منصوبے کو آپریشنل حالت میں لانے کیلئے تاحال چینی کمپنی سے کوئی مذاکرات نہیں کئے اور آپریشنل معاملات میں سب سے بڑی رکاوٹ ٹرین کے کرائے کے نرخ کا تعین کرنا ہے جس کے بعد پنجاب حکومت میں طے کیا ہے کہ وہ منصوبے کے آپریشنل معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے بذریعہ اوپن ٹینڈر اس کام کو ٹھیکے پر دے گی تاکہ اورنج لائن کوبروقت چلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں