چیف جسٹس نے ملک بھر سے ایڈز مریضوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

منگل 12 جون 2018 20:10

چیف جسٹس نے ملک بھر سے ایڈز مریضوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تین ہفتوں میں ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایڈز کا مسئلہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، چیف جسٹس نے قرار دیا کہ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر ہوئی تو چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ذمہ دار ہونگے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بینچ نے جلالپور جٹاں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ایڈز کے زیادہ تر مریض منشیات کا استعمال کرتے ہیں،ایڈز کا مرض، متاثرہ افراد کے ایک دوسرے کو انجکشن لگانے کی وجہ سے بڑھا ہے۔ چیف جسٹس نے پاکستان بھر سے ایڈز کے مریضوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں