میاں محمودالرشید کے بھائی سے ڈاکو25 لاکھ لوٹ کرفرار
ڈاکوؤں نےدبئی چوک میں گاڑی روک کرگن پوائنٹ لوٹ لیا،پولیس بھی موقعہ پرپہنچ گئی،اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔سابق اپوزیشن لیڈرکے بھائی میاں ضیاء
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 19:12
(جاری ہے)
واقعے پرسابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈاکو راج ہے ۔پولیس بے بس اور شہری لٹنے پر مجبور ہیں، کئی بار پولیس کے اعلیٰ افسروں کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکا، انہی وارداتوں کے سدباب کیلئے کروڑوں روپے لگا کر ڈولفن فورس بنائی گئی لیکن جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب آج صوبائی وزیرداخلہ شوکت جاوید کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اعظم سلمان نے سول سیکرٹریٹ میں محکمانہ بریفنگ دی اور انہیں صوبہ کی امن و امان کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہوم، ڈاکٹر شعیب، آئی جی پنجاب اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ شوکت جاوید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ سیکرٹری ہوم نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف تمام اضلاع میں ٹاسک فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے صوبہ بھر میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد47383 ہے جن پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس فورس، رینجرز اور آرمی آن کال ہوں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عید تک کوئی ٹرانسفر نہیں کی جائے گی اور نہ ہی وسیع پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ناگزیرحالات میں ہی محکمہ داخلہ کے کسی افسر کو پالیسی کے تحت تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی کے قطع نظر ان تمام سیاستدانوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی جنہیں اس کی ضرورت ہو گی۔ شوکت جاوید نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ جمعتہ الوداع، عیدالفطر اور عام انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں اور ان انتظامات کے حوالے سے انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو