سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون پر تمام اضافی ٹیکسوں کی معطلی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،میاں کامران سیف

عدالت بجلی و گیس،ٹیلی فون بلوں پر اضافی ٹیکسوں کا بھی نوٹس لے اور انہیں بھی ختم کروائے دیگر بلوں میں بھی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں سے ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

منگل 12 جون 2018 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے موبائل فون پر تمام اضافی ٹیکسوں کی معطلی کو فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے عوام کو ریلیف ملے گا اور حکومتی غنڈہ ٹیکسوںسے عوام کو نجات ملے گی انہوںنے کہا کہ عدالت عالیہ بجلی ،گیس و ٹیلی فون بلوں پر بھی اضافی ٹیکسوں کا بھی نوٹس لے اور انہیں بھی ختم کروائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ دیگر بلوں میں بھی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں سے ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور مہنگی بجلی گیس کے ساتھ ساتھ ناجائز قسم کے ٹیکسوں سے نجات دلوائے انہوںنے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور پیدوار بھی دینی شروع کردی ہے اس پراجیکٹ کی رقم بجلی بلوں میں عوام سے وصولی کی جاتی رہی ہے اب جب منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور پیداوار بھی شروع کردی ہے تو اس پیداوار کا ریلیف بجلی سستی کرکے عوام کو بھی دیا جائے کیونکہ ان کی رقم سے یہ منصوبہ پائیہ تکمیل تک پہنچا ہے ۔سپریم کورٹ اس طرف بھی خصوصی توجہ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں