چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں یا خلاف انکی صوابدید ہے،پرویزرشید
جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہےتواس کوٹکٹ دیا جاتا ہے،جبکہ چوہدری نثار نےابھی ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 18:57
(جاری ہے)
واضح رہے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں کوپارٹی آئین کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔
پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔پارٹی میں صدر کاعہدہ ہویا کوئی اور عہدہ ہو کوئی بھی عہدہ تاحیات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اور دوستوں نے بھی پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی۔ آج وہ دوست بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں مجھے موجودہ حالات تک پہنچانے کی وجہ ایک ہے۔ مریم نوازصرف نوازشریف کی بیٹی ہیں۔ پارٹی کے اندرموروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے بھی کہی ہے آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کررہا ہوں۔ آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے پوری زندگی شیرکے نشان کیلئے درخواست نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف ،میں اوراسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دے دیے ہیں۔ میں نے منہ کھولا توشریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پرمسلط کردی۔ تاہم بعد میں چوہدری نثار نے اپنے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا مجھ سے منسوب بیان غلط ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
نابالغ ملزمان کے حقوق کے لئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو ہوگا
موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کا شیخوپورہ کے مختلف سکولوں کا دورہ
پنجاب بھرمیں 1236ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1295زخمی
لاہور ڈویژن میں میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد میں اضافہ
پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع
پنجاب بھر میں نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان، تمام تبادلے آن لائن کئے جائیں گے
لاہور کی رنگ روڈ پٹرولنگ پولیس نے 100 اہلکاروں کی نفری طلب کر لی
لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا
پنجاب بھر کے معذور افراد کو ماہانہ 2000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
پنجاب بھر کی جیلوں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ
لیسکو نے لاہور پولیس اور ایف آئی اے کے تعاون سی 9کروڑ یونٹس کی بجلی چوری پکڑ لی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس