قوم شریف برادران اورزرداری مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر نے کیلئے بلے پر مہر لگائیں ‘یاسمین راشد

این اے 125کے لوگ آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، ترقیاتی کاموں کے نام پر علاقے کی تمام سڑکیں اکھاڑدی گئی ہیں

منگل 12 جون 2018 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدورا این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قوم شریف برادران اورزرداری مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر نے کے لیے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دے اور بلے پر مہر لگائے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، این اے 125کے لوگ آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، ترقیاتی کاموں کے نام پر علاقے کی تمام سڑکیں اکھاڑدی گئی ہیں، ماہ رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ انتہا پر ہے ، شہباز شریف کا دوراقتدار عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے عمران خان نے د ن را ت ایک کر کے کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے پاناما کیس فیصلہ سے ن لیگ کی منافقت کی سیا ست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی کر پٹ اور بد یا نت حکمران عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ مو جود ہ حکمرانو ں کا سور ج غرو ب ہوچکا ہے نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، تحریک انصا ف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ کامیا بی کے قر یب پہنچ چکی ہے پاناما فیصلہ پاکستانی سیا ست کا رخ تبد یل کر دے گااورملک میں انصا ف کی حکمرانی قا ئم ہو ئی جس کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں