محمودالرشید کے بھائی سے گن پوائنٹ پر25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

منگل 12 جون 2018 18:39

محمودالرشید کے بھائی سے گن پوائنٹ پر25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے بھائی سے گن پوائنٹ پر25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میاں محمودالرشید کے بھائی میاں ضیاء علامہ اقبال ٹائون میں واقع فیصل بینک سی25لاکھ روپے لیکر نکلے اور قریب ہی واقع اپنے دفتردبئی چوک پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور25لاکھ روپے کا کیش اور گاڑی کی چابیاں لیکر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں ڈاکو راج ہے، پولیس بے بس اور شہری لٹنے پر مجبور ہیں، کئی بار پولیس کے اعلیٰ افسروں کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکا، انہی وارداتوں کے سدباب کیلئے کروڑوں روپے لگا کر ڈولفن فورس بنائی گئی لیکن جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں