میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال کے نئے عہدیداروں کا اعلان

پروفیسرڈاکٹر فاروق افضل صدراورپروفیسر فرحت ناز جنرل سیکرٹری ہونگے‘ نوٹیفکیشن جاری

منگل 12 جون 2018 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کیلئے نئے عہدے داروں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل اور پروفیسر ڈاکٹر فرحت ناز جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔نو منتخب عہدیداروں نے ان تمام اداروں کی بھرپور نمائندگی کرنے اور ان کا اعلی معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ و انڈر گریجوایٹ طلباء طالبات کی ایجوکیشن اور ریسرچ کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور پروفیسر ڈاکٹر فرحت ناز نے تمام شعبوں میں پروفیسر صاحبان کی مشاورت سے امور کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو عالمی سطح پر تحقیق میں پیش رفت اور جدید طبی سہولیات سے آگاہی کے لیے بھی اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔نومنتخب صدر پروفیسر فاروق افضل اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحت ناز نے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پروفیسر اسرار احمد کی ریٹائرمنٹ پر صدر کا عہدہ خالی ہوا اسی طرح ڈاکٹر سکندر حیات گوندل کی جنرل سیکرٹری کی سیٹ خالی ہوئی جس پر انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ عہدیداران اپنے عہدوں پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں