چوہدری سرور نے افتخار محمد چوہدری کو”ریحام ٹو“ قرار دے دیا

عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی،عوام عمران خان کو سچا سمجھتے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے،پی ٹی آئی کامیاب ہوگی اور عمران خان آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔میڈیا اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 16:41

چوہدری سرور نے افتخار محمد چوہدری کو”ریحام ٹو“ قرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو” ریحام ٹو“ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ،بروقت اور شفاف انتخابات سے تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

میڈیا اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے کہا کہ ریحام خان کی تمام سازشیں اور منفی پروپگنڈے ناکام ہو چکے ہیں اور عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری ریحام ٹو کا کردار ادا کررہے ہیں اور انکا ایجنڈ ہ بھی عمران خان کو بدنام کر نا ہے مگر قوم ان دونوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں افتخار چودھری کے بیانات اور ان کی حرکتوں سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ریحام خان پہلے دن سے فیل ہو چکی ہے اوراب ریحام ٹو بھی فیل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیار ہے اور ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یں گے ۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی کے انتخابی حلقہ این اے 243سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی سیتاوائٹ کو ظاہر نہیں کیاہے۔تاہم اعمران خان الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہیں۔جس پرریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کوجواب دینے کیلئے 19جون کوطلب کرلیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹی سیٹا وائٹ کا معاملہ حال ہیں میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے اٹھایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں