مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 جون 2018 16:31

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جون 2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ گزشتہ دس سال سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خود کشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ بھارتی حکومت اور محکمہ دفاع نے ان واقعات کو روکنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات بھی اٹھا ئے تھے مگر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جبری ڈیوٹیوں سے تنگ آئے بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور فوجی نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔مودی سرکار کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے والے کئی بھارتی فوجی ضمیر کی آواز پر خود کشیاں کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع پونجھ میں تعینات رنجوٹ سنگھ نے اپنی ہی رائفل سے فائرنگ کر کے خود کو گولی مار لی۔

مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک 403بھارتی فوجی خود کشی کر چکے ہیں۔یاد رہے 2007 میں بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں ،ْورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہے ہیں ،ْ بھارتی اخبار میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا ،ْ گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں